ہمیں دشمن کی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا ہے، آرمی چیف
www.bbcnewshd.com نے Friday، 11 February 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں برتری اسی صورت رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں، ہمیں دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا۔آرمی چیف نے جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کراچی کور کے کردار کو سراہا، تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 351
Visit Yesterday : 0
This Month : 351
This Year : 64070
Total Visit : 169058
Hits Today : 1783
Total Hits : 873598
Who's Online : 9




















