ملتان: معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے مین سٹریم ایسوسی ایشن افراد باہم معذوری اور ہینڈز مین سٹریم ائی ایل سی کے زیر اہتمام گرینڈ واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت جاوید خان اے ڈی جی سی ملتان ڈویژن نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کے نمائندگی کرتے ہوئے کی۔ واک کا مقصد معذور افراد کی معاشرے میں شمولیت کو یقینی بنانا اور ترقی کے اہداف میں افراد باہم معذوری کو بھی شامل کرنا ضروری۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے نادر خان صدر مین سٹریم نے کہا کہ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب اس معاشرے میں معذور افراد کی شرکت اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا ہمیں مزید معذوریاں بڑھنے سے بھی روکنا ہے ، ذاتی معاون کی سروسز کا اجرا حکومتی لیول پر ہونا بہت ضروری ہے۔ واک کے تمام شرکاء نے معذور افراد کے حقوق پر مبنی مختلف قسم کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ واک میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان، رضوانہ ملک ایم ڈی مین سٹریم ، اسماء ندیم بورڈ ممبر مین سٹریم ، سعدیہ نواز ایگزیکٹو منیجر ہینڈ پاکستان ، امیر حمزہ ، سائرہ نیلم ، مریم ، عادل علی خان ، حافظ نوید ، محمد رفیق ، نور تاج ، سول سوسائٹی نمائندگان اور معذور افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔