وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 8 February 2022 کو شائع کیا.
نوشکی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نوشکی کے دورے پر ہیں۔وزیرِ اعظم کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی۔ وہ نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نوشکی پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔ آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 634
This Month : 15601
This Year : 63437
Total Visit : 168425
Hits Today : 4951
Total Hits : 870117
Who's Online : 4




















