سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابا، ایوان سے واک آؤٹ
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 8 February 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن شور شرابا کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئی۔ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد نے وقفہ سوالات کے دوران وزیر کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف یہاں کیوں نہیں، کیا ہم فارغ ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ منسٹر کی دیکھا دیکھی سیکرٹریز بھی نہیں آتے۔قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جواب دیا کہ ہیلتھ کا وزیر نہیں بلکہ معاون خصوصی ہے، معاون خصوصی ایوان میں نہیں آتے بلکہ وزیر ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 634
This Month : 15577
This Year : 63413
Total Visit : 168401
Hits Today : 3566
Total Hits : 868732
Who's Online : 6




















