ملتان : پریس کلب ملتان کے تمام بڑے گروپوں نے متفقہ طور پر انتخابات 2022 کے لیے نئی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا
ملتان( صفدربخاری سے ) پریس کلب ملتان کے تمام بڑے گروپوں نے متفقہ طور پر انتخابات 2022 کے لیے نئی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان پریس کلب میں منعقد ہونے والے ایکا اجلاس میں کیا گیا۔جس میں اڑھائی سو سے زاید عامل صحافیوں نے شرکت کی۔جبکہ سابق صدر عبدالجبار مفتی،ریزیڈنٹ ایڈیٹرز سجاد بخاری،مہر عزیر احمد،اشفاق احمد کے علاوہ سابق صدور پریس کلب ملتان راؤ وسیم اصغر،رانا پرویز حمید،ایڈیٹر ملک شکیل الرحمن حر،سنیر صحافی ناصر زیدی،رانا روحیل،مظہر خان جہانگیر بھٹی بھی شریک ہوئے۔ مختلف گروپوں کے اس اجتماع میں متفقہ طور پر منظور کی گیی قرداد کے مطابق رانا پرویز حمید اور عابد بشیر کو ارکان جبکے عبدالجبار مفتی کو چیئرمین الیکشن کمیٹی بنا دیا گیا ۔قبل ازیں مقررین نے خطاب کرتے ہویے کہا کے سابقہ الیکشن کمیٹی آئینی تقاضے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیی ہے متنازعہ انتخابی فہرست جاری کیے جانے پر ارکان کی بڑی تعداد میں بے چینی پھیلی گیی ۔اور انکی امنگوں کے مطابق انتخابی اصلاحات و اقدامات نہایت ضروری قرار دئیے گیے۔
ڈاکٹر امجد بخاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہویے متنازعہ الیکشن کمیٹی کو دو روز کی مہلت دیتے ہویے کہا کے دو روز کے اندر اگر انتخابی فہرست کو ٹھیک کر کے بوگس ممبر شپ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو نئی الیکشن کمیٹی ازخود چارج سنبھال کر الیکشن کے انتظامات شروع کر دے گی جو کے 16 فروری کو پریس کلب میں منعقد کیے جائیں گے




































Visit Today : 93
Visit Yesterday : 634
This Month : 15491
This Year : 63327
Total Visit : 168315
Hits Today : 396
Total Hits : 865562
Who's Online : 2




















