ملتان ، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں ، مسلم لیگ قائد اعظم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی : ڈاکٹر خالد خاکوانی
ملتان (صفدربخاری سے) مسلم لیگ (قائداعظم) نے یونین کونسل لیول تک تنظیم سازی کی ہدایت جاری کردی۔ اس حوالے سے قاف لیگ ملتان کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی کی جانب سے ایک مراسلہ تنظیمی عہدے داروں کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ قائد اعظم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی تاکہ گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت کی جا سکے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں اسی لیے ماضی میں بھی پارٹی اور پارٹی قائدین نے ہمیشہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی سابق وزارت اعلی’ کے دور میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے صوبہ بھر میں وہ ریکارڈ ترقیاتی کام کئے کہ جن کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اب بھی اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو ماضی کی طرح ہر حلقے میں مثالی کام کئے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق)آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے انتخابی نشان ٹریکٹر پر ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ تاہم ضرورت پڑنے پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی بھی جماعت سے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تنظیمی عہدے داروں کو ہدایت کی کہ یونین کونسل سطح پر عوامی رابطے بڑھائے جائیں اور موزوں امیدواروں بارے تجاویز ضلعی ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائیں۔





































Visit Today : 73
Visit Yesterday : 634
This Month : 15471
This Year : 63307
Total Visit : 168295
Hits Today : 291
Total Hits : 865457
Who's Online : 6




















