بہاولپور: کشمیریوں کی خُود ارادیت اور صوبہ بحالی کی خاطر جدوجہد کو مزید تیز تر بنائیں گے۔جنت نظیر وادیوں کشمیر اور صوبہ تحریک کے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے زیر اہتمام مقامی صوبائی اور مرکزی رہنماؤں نے خیر پور ٹامیوالی رانا جلیل خاں قائم پور راؤ جاوید عثمانی راؤ اعظم بہاولپور قاری مونس بلوچ اکرم انصاری آسیہ کامل صاحبزادہ شعیب احمد احمد پور شرقیہ مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری ملک قاسم کھوکھر جان محمد چوہان مبارکپور مخدوم مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ اوچشریف ارشاد احمد شاد چنی گوٹھ جام محمد علی لاڑ اور دیگر شہروں میں بھی شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔صوبہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں اور سوا کروڑ بہاولپوریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ان کی طاقت میں کمی نہیں بلکہ مزید اپنی قوت اور عزم کے ساتھ جانی اور مالی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔قاری مونس بلوچ نے کہا بھارت اور صوبہ کے غاصب سیاستدانوں کو فتح نہیں کرنے دیں گے۔اس موقع پر عوام نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مودی کے خلاف نعرے بلند کیے گئے ۔