ملتان: لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان میں سربراہ شفقت خاور چوہدری نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی لائنز کلب کی اصل پہچان ہے لائنز کلب انسانیت کی خدمت کے مشن کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ مستحق اور محروم طبقات تک معیاری طبی سہولیات پہنچانا لائنز تحریک کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام الخدمت ہسپتال، نزد چوک ناگ شاہ مظفر گڑھ روڈ میں ہونٹ اور تالو کٹے افراد کے لیے پانچ روزہ مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔جبکہ ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدی نے کہا لائنز کلب معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ جبکہ ہونٹ تالو کٹے پرجیکٹ کے چیئر مین میاں جاوید اقبال نے کہاکہ نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والا یہ کیمپ درجنوں خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچے اور بالغ افراد جو مہنگے آپریشن کی استطاعت نہیں رکھتے، اس کیمپ سے مفت اور معیاری علاج حاصل کرتے ہیں، جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔کیمپ میں ماہر پلاسٹک سرجنز کی خصوصی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے، جو جدید طریقہ علاج کے تحت مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کر رہی ہے۔ لیپ ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر غلام قادر فیاض نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال نو ہزار سے زیادہ بچے ہونٹ یا تالو کے پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہو تے ہیں ہونٹ کٹے بچوں کا تین ماہ کی عمر میں آپریشن کر لیا جائے تو ان بچوں کے چہرے اور ناک کی پوزیشن بہترین طریقے سے بحال ہو سکتی ہے۔، الخدمت ہسپتال کے میڈ ئیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کی ہسپتال میں مریضوں کو تمام ترسہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے گئے ہیں تقریب سے ملٹی پل کونسل کے سیکرٹری فیضان کپورملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدرپروفیسر اعظم حسین، لائنزکلبز انٹر نیشنل پاکستان میں سابق سربراہ محمدافضل سپرا،محمد اعظم چوہدری،پروفیسر امجد رامے،چوہدری الطاف شاہد،فرخ عمر چوہدری، احمد چغتائی،غلام عباس، شکیل بخاری،محسن شاھین،ڈاکٹر باسط رمضان،فہیم ستار شیخ، خواجہ سہیل طفیل، فاروق ملک،نے کیمپ کے انعقاد کو ایک عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے کہا اس طرح کے فلاحی منصوبے سلسلہ وار جاری رہیں گے۔