“متاثرینِ گلبرگ کا ضلع لیہ بیوروکریسی پر مفرور اصغر علی گورمانی کو پروٹوکول دینے کا الزام”
ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے عہدے داران ومتاثرین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر یونین سید اقبال بخاری،چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ،جنرل سیکرٹری راؤ عارف رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین گلبرگ کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے کہ ضلع لیہ کی بیوروکریسی ہزاروں پلاٹ متاثرین کے مفرور مجرم، پولیس، نیب اور ایف ائی اے میں درج مقدمات اور ان تمام اداروں کے مطلوب ایک اشتہاری اصغر علی گورمانی MPA 283 کو مہمان خصوصی کے طور پر پیش کررہی ہے ہمارا ضلع لیہ کی تمام بیوروکریسی اور دیگر اعلی انتظامی ذمہ داران سے ایک سوال ہے کہ کس طرح افتتاحی تختیوں پر مہمان خصوصی کے طور پر اور یونیورسٹی کیمپس کی سینڈیکیٹ میٹنگ میں شامل کرکے کیوں اور کس کے کہنے پر ایک اشتہاری و مجرم اصغر علی گورمانی کو پروٹوکول اور تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارے پاس یہ بھی معلومات ہیں کہ ہزاروں پلاٹ متاثرین کے پیسوں پر پلنے اور عیاشیاں کرنے والا اصغر علی گورمانی بیرون ملک بیٹھ کر ضلع لیہ کے اعلی انتظامی افسران کو مہنگے تحائف بھجوا رہا ہے کہ مجھے ضلعی انتظامی معاملات میں شامل رکھا جائے ہمارا ضلع لیہ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، پنجاب وجنوبی پنجاب کے اعلی انتظامی ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ ہمارا مجرم اصغر علی گورمانی جب تک متاثرین گلبرگ ملتان و ڈیرہ غازی خان سے لوٹے ہوئے لاکھوں کڑوڑوں روپے واپس نہیں کرتا تب تک اس کو تمام ضلعی و انتظامی معاملات سے دور رکھا جائے جو ہمارے مجرم اصغر علی گورمانی کو تحفظ و پروٹیکشن دینے کی کوشش کرے گا تو متاثرین گلبرگ ملتان اس سرکاری افسر کے خلاف اس کے دفتر کے باہر سراپا احتجاج ہونگے اور ان ضلعی افسران کے خلاف اعلی قیادت کو خطوط بھی ارسال کررہے ہیں۔اجلاس میں محمد ذوالمکارم، محمد ذوہیب، چوہدری خالد ریاض، ملک اظہر، ذیشان حیدر، علی رضاسنڈھل، غلام عباس و دیگر شریک تھے۔




































Visit Today : 221
Visit Yesterday : 634
This Month : 15619
This Year : 63455
Total Visit : 168443
Hits Today : 5245
Total Hits : 870411
Who's Online : 6




















