ملتان (صفدربخاری سے)  یوم کشمیر منانے کا مقصد عالمی برداری کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر مبذول کرانا ھے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوارڈنٹر سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی حانیہ خان نے یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشاءﷲ کشمیری عوام کو بہت جلد آزادی ملنے والی ھےاور ظُلم کی رات اب ختم ہوگی بیگناہ بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کے قتل مودی کا انجام اب قریب ھے۔ پاکستانی قوم کشمیر ی بہن بھائیوں سے منصفانہ حل کیلئے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں کردار ادا کرے قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا عالمی طاقتیں کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے