ریاض میں سفارتخانے پاکستان میں 5 فروری کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ریاض: ریاض میں سفارتخانے پاکستان میں 5 فروری کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی اور کشمیری اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ سفارتخانہ پاکستان کے فسٹ سیکرٹری فیاض خان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور 75 سال سے حق خودارادیت کے لئے کوشاں کشمیریوں بہن بھائیوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے آزادی کے لیے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا بعدازاں سفارت خانے کے چانسری ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان بلال اکبر نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان گزشتہ 73برس سے حریت پسند کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وقت کے ساتھ کشمیریوں کے جذبے اور عزم میں اضافہ ہو رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سابقہ سعودی سفیر ڈاکٹر علی عواد العیسری نے کہا کہ 5 فرورئ کے دن دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عالمی تنظیموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں تقریب میں مس ایمن اورسفارتخانہ پاکستان ریاض کے ہیڈ آف چانسری توصیف خاور نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے تقریب میں مقامی پاکستانی اور کشمیری اکابرین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی آزاد اور غیر جانبدار استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو حق دہی کے استعمال کے لیے با معنی اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں



































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 541
This Month : 15338
This Year : 63174
Total Visit : 168162
Hits Today : 2359
Total Hits : 864542
Who's Online : 2




















