ایم کیو ایم اور اے این پی کی قیادت کے درمیان رابطہ
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 6 February 2022 کو شائع کیا.
کراچی: حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم اور اے این پی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان کے بعد اب ایم کیو ایم کا وفد آج ایمل ولی خان سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات شام چار بجے ولی باغ اسلام آباد میں طے ہے۔ ایم کیو ایم وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور صادق افتخار شامل ہوں گے جب کہ اے این پی کے وفد میں میاں افتخار حسین، امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد اسفند یار ولی کی عیادت بھی کرے گا، ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی، بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے جدوجہد اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2208
Total Hits : 864391
Who's Online : 9




















