پیرو میں مسافر بردار طیارہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک
لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو کے تفریحی مقام نازکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 207 نے پانچ سیاحوں اور عملے کے دو ارکان کو لے کر ماریہ رچی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔اُڑان کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔زمین پر گرتے ہوئے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور ملبے سے 7 جلی ہوئی لاشیں نکالیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ تفریح کی غرض سے نازکا آئے تھے جب کہ عملے کے دو ارکان میں پائلٹ بھی شامل ہے۔سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔



































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 541
This Month : 15280
This Year : 63116
Total Visit : 168104
Hits Today : 2014
Total Hits : 864197
Who's Online : 2




















