ملتان: تحریک تحفظ ناموس رسالت (صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) کے زیر اہتمام غازی علم الدین شہید(رحمت اللہ علیہ)سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری ذوالفقار علی سدھو ایڈووکیٹ نے کی سیمینار میں غازی علم الدین شہیدکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم الدین شہید سچے عاشق رسول(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) تھے ان کا نقش قدم ہر دور میں مسلمانوں خصوصا نو جوانوں کی راہنمائی کرتا رہے گا غازی صاحب کے عرس مبارک کو ہر صورت ہو نا چاہیے تھا پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے اور اس کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک وسلم) کا نفاذ اور مقام مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وبارک) کے تحفظ میں پوشیدہ ہے سیمینار میں محمد ایوب مغل،حافظ اللہ دتہ کاشف ایڈووکیٹ،شیخ محمد عمر،سلطان محمود ملک،یو نس غا زی،محمد اشفاق سعیدی،فیاض احمد خان ایڈووکیٹ مملک اعجاز کھوکھر ایڈووکیٹ،اور دیگر وکلاء نے شرکت کی سیمینار میں مزید کہا گیا کہ افغانستان انڈیا سے ملکر پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے پاکستان کی بہادر فوج جس جواں مردی سے سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے قابل تعریف ہے عوام پاکستانی فوج کے ساتھ ہیں اس وقت ملکی ترقی کے لئے عوام کو ایک قوم بننے کی اشد ضرورت ہے جبکہ دشمن ہمیں آپس میں لڑاکر انتشار میں مبتلا کرنا چاہتا ہے جس سے حکومت اور عوام کو ہشیار رہنے کی ضرورت ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان میں امن کو قائم رکھنے میں کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔