شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ظہرانے پر مدعو کرلیا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 5 February 2022 کو شائع کیا.
لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ظہرانے پر مدعو کر لیا۔شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے انضمام، ان ہاؤس تبدیلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو طہرانے پر مدعو کیا ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 610
Visit Yesterday : 541
This Month : 15374
This Year : 63210
Total Visit : 168198
Hits Today : 2781
Total Hits : 864964
Who's Online : 1




















