اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن پر10 سال کی پابندی عائد کر دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید الحسن پرپابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی حکومت پاکستان کی ہدایت پرعائد کی گئی ہے۔آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ رشید الحسن جونئیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا۔آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے رشید الحسن کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ رشید الحسن جونئیرپرٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے پیمرا کوبھی خط لکھ دیا گیا ہے۔رشید الحسن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دئیے تھے۔