ملتان :  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کی جانب پہلا قدم ہے۔ سیکرٹریٹ کو مالی و انتظامی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی بہاولپور آمد عوامی مسائل کا خاتمہ ثابت ہوئی۔ حلقہ پی پی 222 میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 و سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ عباس کھاکھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاول نگر کے ہر شہری کو 100 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ہوگی۔نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا ریاست مدینہ کے قیام کی طر ف پہلا قدم ہے۔پنجاب کی 63 فیصد آبادی قومی صحت کارڈ کے تحت مفت ہیلتھ کوریج سے مستفید ہوگی۔ تحریک انصاف حکومت صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ جنوبی پنجاب کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں اور اس خطے کا فنڈ اسی خطے کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی اختیارات سونپ دیے ہیں، اب یہاں کے عوام کے مسائل یہاں ہی حل ہوں گے۔ شازیہ عباس کھاکھی نے کہاکہ حلقہ پی پی 222 کی عوام وزیرا عظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دورہ بہاولپور کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں۔ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی جس کیلئے حلقہ کے عوام متحد و متفق ہیں