تحریک انصاف حکومت پنجاب میں 23 نئے ہسپتال قائم کرے گی۔شازیہ وحید آرائیں
ملتان : تحریک انصاف حکومت پنجاب میں 23 نئے ہسپتال قائم کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی بہاولپور آمد خوش آئند ثابت ہوئی۔ نیا پاکستان صحت کارڈز کے اجراء نے عوام کے دل جیت لئے۔ کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنونیئر الیکٹرونک میڈیا جنوبی پنجاب حکومت پنجاب ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ وحید آرائیں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈز ہولڈر اور اس کی فیملی کیلئے سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسر سمیت مہلک بیماریوں کا علاج ہو سکے گا۔ امراض قلب، ہیپاٹائٹس، امراض جگر، ٹی بی، ایڈز، ایمرجنسی، فریکچر کی صورت میں صوبہ بھر کے معیاری نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کرایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں صحت کے مسائل ہمیشہ سے گھمبیر رہے۔ ماضی کی غیر متوازن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو در پیش مسائل میں مسلسل اضافہ ہوا۔ آبادی کے مسلسل بڑھنے سے صورتحال اور بھی خراب ہوئی اور پنجاب میں صحت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار رہا۔ تحریک انصاف حکومت نے سب سے پہلے شعبہ صحت پر توجہ دی تاکہ صحت مند معاشرے کی جانب بڑھا جائے۔ تحریک انصاف حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں عوام علاج معالجہ کی فکر سے آزاد ہو کر بہتر و صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ شازیہ وحید آرائیں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں مزید بہتری لانے کیلئے حکومت پنجاب ہماری نشاندہی پر فوری اقدامات کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی سہولتیں پہنچانا میری اولین ترجیح میں شامل ہے




































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 634
This Month : 15560
This Year : 63396
Total Visit : 168384
Hits Today : 2539
Total Hits : 867706
Who's Online : 11




















