حضرت پیر سید سخی نوابؒ کے 452ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ،، دربار شریف پر چادر پوشی کی پرنور تقریب، علما و مشائخ کی شرکت
ملتان : عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید سخی نوابؒ کے 452ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ مرکزی نشست کے پہلے روز دربار شریف پر چادرپوشی کی پرنور تقریب منعقد ہوئی جس میںدرگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی ، درگاہ حضرت موسیٰ پاک کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی، سربراہ خاندان مخدوم یزدانی گیلانی،سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم آف اوچ سہیل گیلانی اور مخدوم سید راجن بخش گیلانی نے اپنے دستِ مبارک سے چادرپوشی کرکے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی ، پروفیسر مظہر سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سخی نوابؒ نے اپنی پوری زندگی عشقِ رسول ﷺ، اتباعِ شریعت اور خدمتِ خلق کے پیغام کو عام کیا۔ آپؒ کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں جہاں سے فیض کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، صوفیاء کرام نے اپنے کردار، تقویٰ اور اخلاص سے لاکھوں انسانوں کے دلوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت سے منور کیا۔تقریب میں حاجی مظہر جاوید سیال، سید تصویر گیلانی، سجاد ملک، ملک عمران یوسف، اشرف قریشی، منیر حسن ہاشمی، فہد گیلانی، طاہر گیلانی، صدرالدین گیلانی، حیات قریشی سمیت عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اختتام پر سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی، مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی، مخدوم یزدانی گیلانی، مخدوم سید محمد سہیل گیلانی اور مخدوم سید راجن بخش گیلانی نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ بالخصوص غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرائی ،تقریب کے دوران فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں اور عرس کی یہ روح پرور تقریب عقیدت و محبت کا شاندار مظہر ثابت ہوئی۔








































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 443
This Month : 11094
This Year : 58930
Total Visit : 163918
Hits Today : 3312
Total Hits : 807819
Who's Online : 3






















