لکی مروت:خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں بھارت نواز گروہ فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں کارروائی کے دوران 14 جبکہ بنوں میں 17 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنائے اور کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔