ملتان (صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روینہ اختر نے کہا ہے کہ ابھی لوگ بلوچستان میں دہشتگردی کا ایک واقعہ نہیں بھولتے کہ دوسرا واقعہ پیش آجاتا ہے, حالیہ بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ میں 9 معصوم لوگوں کو بس سے اتار کر قتل کیا گیا نہ صرف دہشتگردی ہے بلکہ پٹھانوں کو پنجابیوں سے لڑانے کی مذموم کوشش ہے،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جس طرح 10 مئی کو پاکستان نے بھارت سے جنگ جیت کر ایک تاریخ رقم کی اسی طرح بلوچستان میں فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا اور را اور موساد کو نیچا دکھایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اس فتنے کو انشاءاللہ عوام کی مدد سے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ کوشش ضرور کامیاب ہوگی اور پاکستان کے دشمنوں کو ہر بار کی طرح اب بھی منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ پاکستان کو دنیا کے ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھانا چاہیے تاکہ بھارت اور انٹرنیشنل دہشت گرد تنظیموں سے اس کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ مس سمیرا اور منظوراں بی بی موجود تھیں۔