ملتان :  بلوچستان میں مسلسل سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا نو نمبر چونگی پر شدید احتجاج کیا گیا مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر را اور موساد کے ایجنٹ بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج فوری سخت گیر آپریشن کر کے ان کا مکمل خاتمہ کرے کے نعرے درج تھے مظاہرین نے بی ایل اے مردہ باد،دہشت گرد مردہ باد ، پاک فوج زندہ باد ،آئی ایس آئی زندہ باد ،قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں کی پرجوش نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چئیرمین ایس این ٹی مہر مظہرکات ،چئیرمین امن اتحادرکشہ یونین مہر ارشد ہراج،مہر صفدر کھیڑا،کالے خان بھٹہ،رانا عمران اور مہر صفدر ملاح نے کی ۔مظاہرین سے مہر مظہر کات اور مہر ارشد ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے ایک دہشت گرد باغی گروہ ہے جو ہر دفعہ غریب سرائیکی مزدوروں کو بیدردی سے قتل کرتے ہیں اور را، موساد سے فنڈنگ لے کر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پاک فوج سے مطالبہ ہے کہ وہ ان ملک دشمن بی ایل اے کے خلاف سخت ترین آپریشن کر کے ان کا مکمل خاتمہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ جمرات کو بلوچستان میں شہید ہونے والے 13 مزدوروں پر پورا وسیب غمزدہ ہے جب تک ہمارا الگ سرائیکی صوبہ نہیں بنتا اس وقت تک ہمارے نوجوان مزدوری کے لیے دھکے کھاتے رہیں گے سرائیکی راہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان شہداء کے ورثا کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی