پنجاب آنے والی بس پر دہشت گرد حملہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا شدید ردعمل
bbc news urdu نے Friday، 11 July 2025 کو شائع کیا.
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ سے پنجاب آنے والی مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حملے کو بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل قرار دیتے ہوئے بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 345
Visit Yesterday : 443
This Month : 11182
This Year : 59018
Total Visit : 164006
Hits Today : 5208
Total Hits : 809716
Who's Online : 5






















