ملتان(صفدربخاری سے) گلستان اشعر گرین ویو ملتان میں سید عمران حیدر بخاری کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ مجلس عزا و ماتم داری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق ڈی ایس پی اقبال لاشاری، رائے نزاکت، رائے صابر، الطاف بلوچ، اسماعیل شاہ، سید خادم حسین بخاری ایڈوکیٹ، سید انیس مہدی ایڈوکیٹ، سابق جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ، اور مہر سخاوت سیال ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ مجلس سے قبل سید تجمل شیرازی اور ملک صادق حسین کی رہائش گاہوں سے علم پاک برآمد کیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے لنگر اور سبیل کا بھی اہتمام تھا۔ مجلس کے کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی، روشنی، ریسکیو 1122 کی خدمات اور مقامی افراد کا تعاون قابل ذکر رہا۔