ملتان: سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان ،مسلم لیگ ن ،اِن شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان چوہدری زاہد مسعود اور رہنما مسلم لیگ ن ،جنرل سیکرٹری سبزی و فروٹ منڈی حاجی ندیم قریشی کو ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس موقع پر چوہدری زاہد مسعود نے کہا ہے کہ قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اُسے احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور پارٹی کا اعتماد قائم رکھنے کیلئے دلی لگن اور کوشش سے کام کرنے کا تہیہ و عزم کرتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مستعدی سے کام کررہی ہیں یہاں تک کی انہوں نے مخالفین کی ہرزہ سرائی کو بھی نظر انداز کیا ہوا ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کی امنگوں کا محور عوامی فلاح وبہبود ہے ۔ضلع بھر میں بلا امتیاز کام کریں گے اور اعلیٰ قیادت کے وقار کو مزید تقویت پہنچائیں گے۔حاجی ندیم قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مشن و منشور عوام کو آسائش پہنچانا ہے اس لئے ہم اپنی پارٹی کے منشور کے عین مطابق اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہیں گے اور قیادت کو بہتر طور پر ڈیلیور کرکے دکھائیں گے ۔