تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: ایکسین رانا اکرام
ملتان : مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان کے صدر رانا ارشادکی جانب سے واسا ملتان گلگشت کے ایکسین رانا اکرام سے ملاقات اس موقع پر صدر رانا ارشادنے ایکسین رانا اکرام کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی،اس موقع پر شاہ بدر روڈ ، بوسن روڈ،بھٹوشہید روڈ کے صدر ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں،ملک اسد آرائیں،عمران کھچی،بابر سیال ،عمران سیال موجود تھے،اس موقع پر صدر رانا ارشاد ،ڈاکٹر غلام شبیرنے زکریا مارکیٹ اور شاہ بدرروڈ جو عرصہ دوسال سے سیوریج لائن کا کام مکمل ہونے کے باوجوٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور اہل علاقہ کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور مٹی گٹا اڑنے کی وجہ سانس لینا بھی دشوار ہے اور کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،جس پر ایکسین رانا اکرام نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ جولائی کے آخر میںدونوں روڈ زکریا مارکیٹ اور شاہ بدرروڈ کو کارپٹ کردیا جائے گا اور انہوں تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراوائی اور تاجروں کا واسا انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1086
Total Hits : 811185
Who's Online : 4






















