ملتان (صفدربخاری سے) سول ڈیفینس آفیسر شکیب احمد ، چیف انسٹرکٹرز خواجہ عاشق حسین ، عبد القدیر خان ، بم ڈسپوزل کمانڈر شیخ محمد امین ، عمران مظہر چوہدری اور غضنفرملک نے عاشورہ محرم کے دوران فرائض سر انجام دینے والے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کے ساتھ منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہری دفاع کے رضاکار ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں عاشورہ محرم کے دوران جلوس عزاداری اور مجالس عزاء کے حوالہ سے دن رات فرائض سر انجام دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں شہری دفاع کے رضاکاروں کو دور حاضر کے مطابق جدید طرز پر تربیت کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اور کنٹرولر شہری دفاع/ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر شہری دفاع کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں اس ضمن میں شہریوں کو چاہیے کسی بھی ہنگامی صورتحال اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کا حصہ بنیں اور عملی تربیت حاصل کریں اس دوران گروپ وارڈنز خواجہ دلشاد احمد ، کلب عابد خان ، ڈآکٹر مقبول گیلانی ، ڈاکٹر اطہر، کامران علی، آصف جاوید، حاجی خلیل راں اور تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کی کثیر تعداد نشست میں موجودتھی۔