محکمہ لائیو اسٹاک ملتان کی میٹ لیس ڈے پر بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد
ملتان(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیر لائیو اسٹاک
عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک ملتان نے منگل کو “میٹ لیس ڈے” کے موقع پر مظفرگڑھ روڈ موضع سامورانہ میں واقع سلاٹر ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 11 من مضر صحت بکرے کا گوشت اور 12 من بڑا گوشت برآمد کیا گیا۔ سلاٹر ہاؤس سے ذبح شدہ 33 چھوٹے جانوروں میں سے 28 مادہ اور 4 نر جانور شامل تھے، جبکہ 18 کم عمر مادہ بکریاں ذبح ہونے سے بچا لی گئیں۔ ضبط شدہ گوشت کو موقع پر تلف کر کے دو ملزمان کو گرفتار جبکہ چھ فرار ہو گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ملتان ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس میں سلاٹر ہاؤس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جواد نزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تحصیل ملتان ڈاکٹر شہزاد اور دیگر عملہ شریک تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی جاری ہے، جبکہ برف میں محفوظ کیا گیا مضر صحت گوشت بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1061
Total Hits : 811159
Who's Online : 4






















