ملتان : ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے ہنگر ریلیف منصوبے کے تحت مستحق اور نادار افراد کے گھروں میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کلب کی صد عاصمہ ارسلان نے کہا کہ خدمتِ خلق ہمارا نصب العین ہے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگر ریلیف پروگرام کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو تیار شدہ کھانا ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا تاکہ عزتِ نفس مجروح کیے بغیر ان کی مدد ممکن ہو سکے۔عاصمہ ارسلان نے کلب کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے معاشرے میں ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔ اس مو قع پر سیکرٹری سعدیہ ملک بھی موجود تھی۔