ملتان (صفدربخاری سے) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (الحاق شدہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن) کے زیر اہتمام مورخہ 9 جولائی 2025 کو پوسٹ بجٹ سیمینار 2025-26 کا انعقاد آ رٹی او اڈیٹوریم ہا ل میں کیا گیا۔ سیمینار میں وفاقی اور صوبائی ٹیکس قوانین میں حالیہ تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی چیئرمین LTBAٹیکس اکیڈمی لا ہور ندیم بٹ، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل طاہر بٹ، اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اعجاز بھٹہ (پارٹنر مورے شیخا مفتی) نے بجٹ کی اہم شقوں، ٹیکس پالیسی میں تبدیلیوں اور ان کے عملی اطلاق پر مفصل گفتگو کی۔ مقررین نے شرکاء کو ٹیکس نیٹ، ڈاکیومنٹیشن اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق امور پر بھی آگاہ کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ملتان محمد طارق ارباب تھے، جب کہ مہمانِ مہتشم چیف کمشنر ایل ٹی او ملتان ظفر اقبال خان نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔سیمینار میں ملتان ٹیکس بار کے وکلاء، ٹیکس ماہرین، تاجر، صنعت کار اور مالیاتی شعبے سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے اس علمی تقریب کو نہایت مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ ایسی تقریبات ٹیکس دہندگان اور ریاستی اداروں کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام اور قانون کی آگاہی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رضوان احمد ایڈووکیٹ نے ادا کئے، شرکاء کے لیے طعام کا بھی شاندار انتظام کیا گیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ آخر میں نیاز احمد خان ایڈووکیٹ نے دعا کروائی اور ملک و ملت کے استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔اس کامیاب تقریب کا انعقاد ملتان ٹیکس بار کی فعال کابینہ کی کوششوں سے ممکن ہوا، جن میں صدر ٹیکس با ر اسد خالد ایڈووکیٹ، نائب صدر میاں خالد ایڈووکیٹ، ٹیکس بار جنرل سیکرٹری رضوان احمد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اویس، فنانس سیکرٹری عمران جاوید انصاری، لائبریری سیکرٹری شہلا شاہین ایڈووکیٹ، اور ایگزیکٹو ممبران عمران نواز احمد خان ایڈووکیٹ، نوید الظفر ایڈووکیٹ، سلمان خالد، عنصر جاوید اور شعیب محبوب شامل تھے