ملتان :  چیئرمین یونین کونسل 31 اور صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن زاہد عدنان گڈو کے بہنوئی کے انتقال پر وفاقی وزیر عبدالرحمن کانجو نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سعد خورشید کانجو، سید بابر علی شاہ، حبیب سنگھیٹرا، محسن شاہ، آفتاب جٹ، عمران اسلم انصاری، عبدالرحمن فری، فاروق قریشی، طاہر عباس اعوان، جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، رانا ارشاد، رومی بٹ، اکمل آفتاب، شہزاد غوری، اختر خان آفریدی، عثمان عزیز، ارشد خان، ملک شفیق، چوہدری مبشر میئو، مدنی خلیل قریشی، رانا اشتیاق، حاجی نذیر قیصر، رانا علی اکبر، چوہدری اعجاز فخر، احمد بٹ، رفیق کریم، خواجہ نوید، ملک نعیم کمبوہ، عامر بلوچ، مدثر قریشی، عمران بہاری، محمود قریشی، فہد شیروانی، حامد خان، چوہدری ستار، شیخ سجاد سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔وفاقی وزیر نے زاہد عدنان گڈو سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی،انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کاہر جوان ڈائمنڈ آف پی ایم ایل این اپنی کارکردگی محنت لگن کی وجہ سے ماتھے کا جھومر ثابت ہوگا۔