ایل پی جی ایسوسی ایشن ملتان کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، تین روزہ احتجاج کا اعلان
ملتان : ایل پی جی ایسوسی ایشن ملتان نے انتظامیہ کے مبینہ جبر، گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور دکانوں کے تالے توڑنے کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے تین روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں کیا گیا ،جس کی قیادت مرکزی صدر پاکستان رانا فہد، صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن ملتان محمد ناصر قاضی، ملک سعید اور عنائت اللہ خان نے کی۔ مظاہرہ میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران چوہدری افضل، عامر مصطفیٰ، سرفراز بلوچ، خالد بھٹہ، حسن سعید خان، بہادر کمبوہ، لطیف بلوچ، شہزاد بھٹہ، اظہر الحق، یاسر راجوانہ، کاشف، عرفان کھوکھر رانا، فہد دلشاد و دیگر نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر رانا فہد ، صدر محمد ناصر قاضی، ملک سعید اور عنائت اللہ خان نے کہا کہ ایل پی جی کاروبار کرنے والے افراد محب وطن اور قانون پسند شہری ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی چھاپے، گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور دکانوں کے تالے توڑنے جیسے اقدامات ناقابل قبول ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنے حلال روزگار کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلے ہیں، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں عزت سے جینے اور کمانے کا حق دیا جائے، انتظامیہ اگر اپنی کارروائیوں سے باز نہ آئی تو ہم احتجاج کا دائرہ جنوبی پنجاب بھر تک پھیلا دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن مکمل طور پر ایس او پیز اور حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کو تیار ہے، اور اگر کسی دکاندار کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے تو انتظامیہ کو حق حاصل ہے کہ وہ کارروائی کرے، تاہم تمام دکاندار عزت و وقار کے ساتھ اپنا حلال روزگار جاری رکھنا چاہتے ہیں، ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ تصادم نہیں بلکہ مذاکرات اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے مسائل کا پائیدار حل چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر ، ڈی سی و متعلقہ حکام اس کا نوٹس لیں ،اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے رویہ نہ بدلا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل مزید سخت ہوگااور احتجاج مزید شدید ہوگا ۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1054
Total Hits : 811152
Who's Online : 3






















