ملتان : ڈویژنل وائس چیئرمین کینٹ ڈویژن میپکو سید فاروق شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واپڈا کے لائن سٹاف کو چاہیے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کارکن کی زندگی قیمتی ہے، اس لیے اپنی اور اپنے خاندانوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی کارکردگی اور ساکھ کو بہتر بنانا ہمارا نصب العین ہے جبکہ صارفین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ سید فاروق شاہ بخاری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے اور لائن سٹاف میں شعور اجاگر کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا حادثے سے بچا جا سکے۔