شہدائے کربلا نے حق و صداقت،صبر اور عزم و استقلال کی اعلی مثال قائم کی: ملک عثمان ڈوگر ایڈ ووکیٹ
ملتان(صفدربخاری سے) ماہر قانون دان ملک عثمان ڈوگر ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے حق و صداقت،صبر اور عزم و استقلال کی اعلی مثال قائم کی دین اسلام کی بقاء کے لئے آپ کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا،چویدری پرویز گجر،پیر سید ناصر حسین شاہ،رانا طاہر رزاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور امت مسلمہ اپ کے نقش قدم پر چل کر اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے،حا فظ محمد عامر قادری کی رہائش گاہ اللہ شافی چوک پر محفل میلاد مصطفی و ذکر حسین سے خطاب کے دوران کیا جس میں رانا فراز احمد نون،چوہدری طا رق زمان گجر،چوہدری حنیف،خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی،محمد مشتاق، حاجی شوکت حسین،میاں اویس نقشبندی،حاجی خلیل راں،ظفر گیلانی،مہر طارق چشتی،فیصل وارثی،محمد عمران احمد،محمد عامر خان سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ملک عثمان ڈوگر نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے اج ہم مشکلات و مصائب کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوا جائے اس موقع پر پیر سید ناصر حسین شاہ اور خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی نے ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی امن و امان کے قیام کے لیے دعا کرائی۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1056
Total Hits : 811154
Who's Online : 3






















