محرم الحرام کے دوران مثالی سیکیورٹی انتظامات پر تاجر برادری کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر
ملتان: مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان، شاہ بدر روڈ ، بوسن روڈ،بھٹوشہید روڈ،کوڑے والا،پٹھان مارکیٹ،کھرل چوک،ماڈل ٹاون اور ملحقہ علاقوں کی تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس کی صدارت صدر رانا ارشادنے کی،اجلاس میں، ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں،ملک طارق ہانس، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران ، حاجی عبد العزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، با برسیال عمران سیال ، چو ہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، رانا عبد الرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید، چوہدری عثمان ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، رب نواز ، شعیب، شاکر ، رب نواز کھگا ، ملک اسد،چوہدری عثمان،کامران سیال،قاری رب نواز،نوید سندھلہ و دیگر تاجروںنے شرکت کی ،تاجررہنماصدر رانا ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم محرم الحرام پر پنجاب حکومت وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی کاوشوں سے محرم الحرام پرامن طریقے سے گزرگیا اور ان کی پوری ٹیم جن کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان،ایڈیشنل آئی جی،آر پی او ملتان،سی پی او ملتان،ایس ایس پی آپریشن نے دن رات ایک کر کے ملتان سمیت ضلع ملتان کی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کو بلٹ پروف انتظامات کر کے شہر میں امن قائم رکھا،سیکورٹی فورسز، انٹیلیجنس ادارے، انتظامیہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی کامیاب صلاحیتوں اور محنت سے پورے پاکستان میں محرم الحرام کے لیئے سخت سیکورٹی حفاظتی اقدامات کئے اور امن کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، جلوس کے راستوں کی فول پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا اور جلوس کے راستوں کی نگرانی میں اہم کردار ادا کیا،جس پر تاجر برادری ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رانا ارشاد نے مزید کہا کہ ہم اپنے تاجربرادری کے بھی مشکور ہیں کہ جہنوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ امن وامان قائم رکھنے میں ساتھ دیا،ہمیشہ تاجر برادری نے امن قائم رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1059
Total Hits : 811157
Who's Online : 4






















