ملتان (صفدربخاری سے) ممبر ضلعی امن کمیٹی اور ممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، اور صدر قومی امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے عاشورہ محرم کے دوران جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری کینٹ بورڈ رانا وسیم عامر اور دیگر ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور کینٹ پولیس نے عاشورہ کے جلوسوں کے دوران بہترین انتظامات کیے۔ جلوس کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر سہولیات بروقت فراہم کی گئیں، جس سے جلوسوں کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔ اس موقع پر اے ایس پی کینٹ ہِلار خان چانڈیو، اسسٹنٹ سیکریٹری کینٹ بورڈ رانا وسیم عامر اور ایس ایچ او کینٹ قیصر نے تمام معاملات کی نگرانی ذاتی طور پر کی۔ محمد یعقوب شیرا اور عابد خان نے سول سوسائٹی، ممبران امن کمیٹی، بورڈ حکام اور کینٹ پولیس کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ جلوس کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں کمیونٹی کے رضاکار بھی بھرپور طور پر شریک رہے۔