جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
bbc news urdu نے Monday، 7 July 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے او جی ڈی سی ایل کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب فٹ اضافہ ہوا۔ راجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا، ای ایس پی کی تنصیب سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پمپ سے گیس کی پیداوار 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کی مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1069
Total Hits : 811167
Who's Online : 3






















