ملتان :  مرکزی تنظیم لائسنسدارن کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور آپ کے رفقائے کار نے کربلا میں جو قربانی دی اسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا آپ کی تعلیمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں جو ماہ محرم الحرام، ماہ صفر المظفرسمیت دیگر ایام میں بھی مل کر یوم غم منائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ سلطان والا خونی برج سے برآمد ہونے والے تعزیہ کی برآمدگی کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سٹی صدر حسن جاوید انجم، متولی خواجہ اشرف،،محمد خالد، محمد زمان، شہرروز جاوید، آفاق جاوید، علی جاوید، محمد مظہر حسین انصاری،عادل بھٹی،شہریار محمد احمد بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی اور ماتمداری بھی کی جبکہ امام بارگاہ حسینیہ مخد وم رشید سے برآمد ہونے والے ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی قیادت لائسنسدار، سیدامتیاز شاہ، زاہد بہار ہاشمی،سید اظہر شاہ بخاری نے کی اور ماتمداری و زنجیرزنی بھی کی اسی طرح۔ امام بارگاہ مخد وم جہانیاں بستی عاربی سے برآمد ہونے والے تعزیہ اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی قیادت لائسنسدار سید علی حیدر بخاری،،سید عیسن شاہ بخاری، نجیب خان نے کی اور زنجیرزنی بھی کی مہر شاہد عباس چاون نے مزید کہا کہ حکومت، انتظامیہ، پولیس دیگر ایام میں بھی اسی طرح سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور میونسپل کارپوریشن ملتان صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے ہم حکومت، پاک فوج،انتظامیہ، پولیس، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے یکم محرم سے یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین انتظامات کئے۔