یومِ عاشور امام عالی مقام کی عظیم قربانی، صبر اور حق کی لازوال گواہی کا دن ہے: ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ
ملتان(صفدربخاری سے) نامور سماجی رہنما معروف قانون دان ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ نے 10 محرام الحرام یوم عاشور کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ عاشور امام عالی مقام کی عظیم قربانی، صبر اور حق کی لازوال گواہی کا دن ہے ، انہوں نے کہا کہ 10 محرم تاریخ انسانیت کا وہ دردناک باب ہے جو حق و باطل کے معرکے میں امام حسینؑ کی عظیم قربانی سے روشن ہوا۔ امام عالی مقام نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قربانی دیکر یہ ثابت کر دیا کہ سر کٹایا جا سکتا ہے مگر باطل کے سامنے جھکایا نہیں جا سکتا۔کربلا صرف ایک مقام نہیں، ایک پیغام ہے ، صبر ، سچائی اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے ، امام حسینؑ نے اپنا خاندان اور اپنی جان قربان کر کے ہمیں یہ سبق دیا کہ ظلم کے خلاف خاموشی، ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آج ناانصافی، ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا بھی حسینیت کی پیروی ہے۔ اگر ہم باطل کی بجائے حق کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالم کی بجائے مظلوم کا ساتھ دے رہے ہیں، اور انصاف کی بات کر رہے ہیں، تو ہم کربلا کے وارث ہیں۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1059
Total Hits : 811157
Who's Online : 4






















