ملتان :  مسلم لیگ ن لیبر ونگ ملتان سٹی کے نائب صدر شیخ زاہد علی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس عزا اور ماتمی جلوس روٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت عزاداروں کو ٹھنڈا پانی اور مشروب پلانے کے علاوہ صفائی و ستھرائی کے بہترین اقدامات کیے گئے جس پر وزیر اعلی پنجاب،ائی جی پنجاب، ایڈیشنل ائی جی پنجاب،کمشنر ملتان ا ر پی او ملتان ،ڈپٹی کمشنر ،سی پی او ملتان سمیت دیگر افسران اور متعلقہ اداروں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کیے ۔ مسلم لیگ ن لیبر ونگ ملتان سٹی صدر منیر اختر لنگاہ اور دیگر رہنماؤں نے ماتمی جلوس روٹس پر وزٹ کیا اور لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان کے شانہ بشانہ رہے ن لیگ کی قیادت نے یوم عاشورہ کے موقع پر بھرپور انداز میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جو ان کی عوام دوست دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔