محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے: سید مخدوم حسن رضا مشہدی
ملتان(صفدربخاری سے) یوم عاشورکے موقع پرساؤتھ پنجاب کے سب سے بڑے مرکزی جلوس حضرت پیر لعل شاہ مشہدی سرکار ملتان کے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے سجادہ نشین پیر سید مخدوم حسن رضا مشہدی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے ، خانوادہ رسول ؐنے دلیری اور عظمت کے ساتھ میدان کربلا میں اسلام کی بقا اور سربلندی کے لئے عظیم ترین قربانی دی، حضرت امام حسین ؓاور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کیا،شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا،واقعہ کربلا ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنے اورحق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام دیتا ہے،جلوس میںتعزیہ،ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمدہوا جس میں اعزادار،خواتین اعزادر اور بچوں کے بڑی اور تعداد جلوس میں شریک تھیں۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1067
Total Hits : 811165
Who's Online : 3






















