غازی احمد حسن کھوکھر کا صدر، وزیراعظم و اعلیٰ حکام کو خط: “ہیلتھ و ایجوکیشن کے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کرنے کے بجائے اداروں میں اصلاحات کی جائیں”
ملتان (صفدربخاری سے) عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان اور دیگر اعلیٰ حکام کو خطوط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے 1 لاکھ 30 ہزار اور محکمہ تعلیم کے 47 ہزار ملازمین کو بے روزگار کرنے کی بجائے ان اداروں میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ملازمین نہیں بلکہ دو لاکھ خاندان ہیں، اور اگر حکومت نے ہوش مندانہ فیصلہ نہ کیا تو اس کے منفی اثرات حکومتی اتحاد کی ساکھ پر پڑیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوام پہلے ہی اداروں سے مایوس ہیں اور اگر ایسے اقدامات نہ روکے گئے تو حالات کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ غازی احمد حسن کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز، کرپٹ مافیا اور جعل سازوں نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، جس سے خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محنت کش طبقے، کسانوں اور مزدوروں کی داد رسی کی جائے اور قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں عوامی مفادات کو مقدم رکھا جائے۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1080
Total Hits : 811178
Who's Online : 4






















