ملتان(صفدربخاری سے) سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی نے کہا کہ جگر گوشہ بتول حضرت امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓنے کربلا کی سرزمین پر اپنی اور اپنے گھروالوں کی قربانی سے کر اپنے نانا جان ؐکے دین کو بچا کر حق وصداقت کے علم کو بلند کیا اور دین اسلام کو تاقیامت جلابخشی حضرت امام عالی مقام کی لازوال اور عظیم قربانی صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب کیلئے تھی جس کے ذریعے انہوں نے حقیقی امن اور مساوات کا درس دیا محرم الحرام کا مہینہ ہمیں اخوت اور اتحاد کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت موسی پاک آستانہ حامد شاہ والا پر حضرت امیر قاسم کے سیج کے ماتمی جلوس کی روانگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر لائسنسدار صدر الدین گیلانی ،سید سجاد گیلانی،سید تصویر گیلانی،سید فہد گیلانی،اعجاز گیلانی،دلاور عباس،حسن مرتضی ودیگر شریک تھے،سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا نے اپنے جانثاروں کے ساتھ کربلا میں دین اسلام کی بقاء کے لئے جو قربانیاں دیں انہیں تاقیامت یاد رکھا جائے گا شیعہ سنی آ پس میں بھائی بھائی ہیں وہ عشرہ محرم الحرام کے ایام میں ہمیشہ کی طرح متحد ہو کر اتحاد،اخوت،امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں تاکہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو ں۔