ملتان: محکمہ اوقاف ملتان کے سینیئر منیجر سید ایاز الحسن گیلانی زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان تعینات ہو گئے۔جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے پنجاب بھر کے آفیسران سمیت مقامی آفیسران میں سے منیجران کاشف ندیم ۔محمد ارشد صدیقی سمیت دیگر اہلکاروں رانا خالد۔ملک محمد خالدمحمد مقبول ۔کاشف جاوید۔سید ظفر شاہ۔۔رضوان شاہ اور تنظیم آئمہ مساجد ملتان کے تمام عہدیداران علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ۔علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی۔علامہ عبدالحنان حیدری نے سید ایاز الحسن گیلانی کو زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بننے پر مبارکباد پیش کی واضع رہے کہ سیکریٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری نے سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق کو سالانہ ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہونے اور دیگر نا اہلی جیسے الزامات اور اختیار سے تجاوز پر معطلی کے احکامات جاری کرکے سید ایاز الحسن گیلانی کو بطور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان زون تعینات کیا ہے