حضرت سیدنا امام حسین اور ان کے مقدس خانوادہ کی قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں
ملتان: نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین اور ان کے مقدس خانوادہ کی قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اپ کی قربانی پوری امت مسلمہ کو صبرواستقامت،اور جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے میدان کربلا میں اپ نے یہ ثابت کر دیا کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا بلکہ اپنا سر کٹا دینا ہی سنت حسینیت اور سنت اصحاب رسول ہے۔ سیدنا امام حسین کی ذات اتحاد امت کا استعارہ ہے اور شہید کربلا کی زندگی جرات و دلیری سے عبارت ہے امام امت مسلمہ کے نوجوانوں کے لیے حسین ابن علی کی زندگی مشعل راہ ہے امام حسین کا لہو سے جلنے والے چراغ قیامت تک اپنی روشنی سے اجالا کرتے رہیں گے ۔صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا جزو لازم ہے ۔ایام محرم ہمیں اتحاد روادرای جذبہ اخوت و بھائی چارہ کو فروغ دینے کا سبق دیتا ہے۔سیدنا امام حسین کی کربلا میں دی گئی قربانی نے یزیدی قوتوں کو شکست دی نواسہ رسول نے کربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں اسلام اور انسانیت کی بقا کے لیے اپنی اور اپنے جانثار خانوادے کی عظیم قربانیاں پیش کیں جو روز حشر تک زندہ رہیں گی ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت اگیا ہے کہ اب علماء و مشائخ متحد ہو کر رسم شبیری ادا کریں اور اسلام کے پرچم کو ہمیشہ کے لیے بلند کریں ۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1093
Total Hits : 811191
Who's Online : 5






















