ملتان آرٹس کونسل میں درسِ کربلا: عصرِ حاضر کے تقاضے پر فکری نشست،،صدارت مخدوم زوہیب گیلانی نے کی
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،ملتان آرٹس کونسل کے اشتراک سے سالانہ درس کربلا عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا ،صدارت مخدوم زوہیب گیلانی سجادہ نشین آستانہ سخی نواب نے کی جبکہ مہمانان خصوصیوں میں مخدوم یزدانی گیلانی ،نفیس انصاری،میجر مجیب احمد ،مخدوم غلام اکبر ہاشمی،سلیم قیصر تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر مقبول گیلانی ،سید عمران گردیزی ،اشعر حسن کامران تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئیے صاحب صدر نے کہا کہ امام حسین ع گلشن نبوت کے مہکتے پھول ،راکب دوش مصطفی، جگر گوشہ مرتضی، دلبند زہرا ،پیکر صبر رضا،امام عالی مقام ، سید الشہدا، سلطان کربلا حضرت سیدنا امام حسین رَضِیَ اللہ عَنہ اہل بیت اطہار کے وہ حسین و جمیل شہزادےہیں جن پر انسان تو کجا ملائکہ بھی نازاں ہیں۔سرزمین کربلا کے خونی منظر میں آپ کی قربانیوں کی لازوال داستان نے شہادت کا وہ حسین باب رقم کیاکہ شہادت کوبھی آپ کی شہادت پر فخر آ گیا۔آپ کی شان عظمت نشان کے بارے میں آپ کے نانا جان فخر انبیاءورسل صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بوسہ لیتے ہوئے ارشادفرمایا: ”کہ حسین مجھ سے میں حسین سے ہوں۔اس موقع پر میزبان مجلس عامر شہزاد صدیقی ،یاسمین خاکوانی نی اما عالی مقام حضرت حسین ابن علی کو حق و باطل کی۔میزان قرار دیا۔مخدوم یزدانی گیلانی نے کہا کہ اما حق سیدنا حضرت حسین علیہ السلام صورت، صفات، خصائل، عزم وہمتںکا پیکر تھے۔آپ ظلم و جبر کے مقابلے میں استقامت،شجات وجوانمردی کی علامت ہیں باطل کے منہ زور طوفان کےسامنے حق کی علمبرداری کا نشان ییں اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں مخدوم اکبر ہاشمی،میجر مجیب احمد ،منور خورشید صدیقی ،میاں عامر نقشبندی ،تاج محمد تاج جبکہ مسالمہ پڑھنے والوں میں اشعر حسن کامران،اجمل خاموش،مسرور حسنین صدیقی ،قلب عابد،ڈاکٹر غضنفر،یعقوب شیرا ،نذر فرید بودلہ،دعا فاطمہ و دیگر شامل تھے۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1079
Total Hits : 811178
Who's Online : 4






















