ملتان(صفدربخاری سے) منسٹر پنجاب سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر کاملتان آمد پرسٹی صدر ملتان، ان شا اللہ ایم پی اے پی پی 215 ملتان، چوہدری زاہد مسعودنے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا،ایم پی اے شیخ سلمان نعیم اس وقت موجود تھے۔ کمشنر ملتان عامر کریم ،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو،آر پی او سہیل چوہدری،سی پی او صادق ڈوگر،سی ٹی او ملتان،ایس ای ملتان واپڈا امجد نواز بھٹی،ایڈیشنل ایکسین تاج محمود قمر،ڈی سی ایم سرور انصاری،سی اوہیلتھ،سی او کارپوریشن،ایم ڈی واسا،ڈی جی ویسٹ مینجمنٹ اور معزز پارلیمنٹرین بھی ہمراہ تھے۔فیصل ایوب کھوکھرنے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پورے صوبے میں مستعدی سے خوشحالی کیلئے کام کررہی ہیں یہ ویژن درحقیقت قائد ن لیگ میاں نواز شریف کا ہے اسی ویژن کو لے کر وزیراعظم میاں شہباز شریف انتھک محنت کررہے ہیں ان شاء اللہ سپورٹس سمیت ہر شعبے میں پاکستان کا گراف مزید اونچا ہوگا ۔چوہدری زاہد مسعود اور ایم پی اے شیخ سلمان نعیم نے فیصل ایوب کھوکھر کی سپورٹس کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب گورنمنٹ نئی نسل کے ٹیلنٹ اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔سپورٹس یعنی کھیلوں میں ہمارے باصلاحیت بچے ملک کی بہتر طریقے سے نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے قومی کھیل ہاکی کی خصوصی سرپرستی کی استدعاکرتے ہیں کیونکہ ایک وقت تھا کہ ہماری ہاکی پر بادشاہت تھی ۔پنجاب حکومت ہر شعبے میں کام کررہی ہے اور جلد اس کے موثر نتائج برآمد ہوں گے۔