اساتذہ جدید تقاضوں کے مطابق تربیت لیکر طلبہ کو بہترین معمار قوم بنائیں: ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ
ملتان(صفدربخاری سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ اساتذہ جدید تقاضوں کے مطابق تربیت لیکر طلبہ کو بہترین معیار تعلیم کے زریعے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ کل کے بہترین معمار قوم بن سکیں اور ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوسکیں ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ملتان میڈم نسرین گل اور میاں منیر احمد ایجوکیشن آفیسر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت تعلیم کے میدان میں جدید تقاضوں کے مطابق میٹرک لیول سے ہی ٹیکنیکل ایجوکیشن جیسے اقدامات کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہیں اس کی وجہ سے تعلیمی میدان میں مزید بہتری آ ئے گی ایسے اقدامات کی وجہ سے اساتذہ و طلبہ کو تعلیمی میدان میں نت نئے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں بھی مزید اضافہ ہوگا ۔ڈاکٹر سمیرا خان پرنسپل پیکٹا ملتان نے کہا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی اور مایہ ناز ٹرینرز کے ذریعے اساتذہ کو دور حاضر کے چیلنجز کے مطابق تربیت فراہم کر رہے ہیں اور اس کے لیے بہترین انتظامات موجود ہیں۔ اساتذہ رہنما چوہدری مسعود احمد گجر نے کہا ایس ایس ٹی سمیت تمام کیڈر اساتذہ پروموشن نہ ملنے سے شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں 30 30 سال سروس کے باوجود اساتذہ کو پروموشن نہیں ملتی اور اکثریت اسی گریڈ میں ریٹائر ہو جاتے ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بروقت پروموشنز دے کر اساتذہ کو ان کا حق دیا جائے تاکہ وہ ذہنی یکسوئی سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار پی ایل ٹی کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا جس میں ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سی ای او ملتان اور میڈم نسرین گل ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور میاں منیر احمد مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر اللہ دتہ عاجز ۔ظفر اقبال بھٹہ۔ اسحاق ساقی۔ سید مسعود نبی۔ صفدر حسین۔ مس نسیم رانا۔ مس شکیلہ اسلم چوہدری۔ مس خالدہ ناہید۔مس فوزیہ نسیم۔مس نسیم کوثر ۔محمد اکرم خان ۔قاضی اکمل۔اقبال علوی۔ شفقت علی سمیت کثیر تعداد اساتذہ موجود تھے ۔








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1084
Total Hits : 811182
Who's Online : 4






















