ملتان(صفدربخاری سے) 7 محرم الحرام کے موقع پر نکالے گئے مرکزی جلوس کے دوران شہری دفاع کے رضاکاروں نے سیکیورٹی و خدمات کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ اس موقع پر چیف انسٹرکٹر عبد القدیر، عمران مظہر چوہدری اور ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ کنٹرولر سول ڈیفنس و ڈپٹی کمشنر ملتان کی خصوصی ہدایات پر عاشورہ محرم کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں شہری دفاع کے سینکڑوں رضاکار 24 گھنٹے کی بنیاد پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت متحرک اور نگرانی کے عمل میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر گروپ وارڈنز غضنفر ملک، خواجہ دلشاد، کلب عابد خان، عمران بھٹی، ڈاکٹر مقبول شاہ، ریاض احمد، خادم حسین، ملک محمد ابوبکر، حبیب خان، عبدالماجد، ملک سلیم، سید علی محتشم، آصف جاوید، محمد ندیم سمیت دیگر رضاکار بھی ڈیوٹی پر موجود تھے اور شہریوں کی سہولت کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دیتے نظر آئے۔