محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن پنجاب حکومت کے مقررہ سالانہ ٹیکس اہداف سے بھی زائد ٹیکس وصولیاں کرنے میں کامیاب
ملتان (صفدربخاری سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن پنجاب حکومت کے مقررہ سالانہ ٹیکس اہداف سے بھی زائد ٹیکس وصولیاں کرنے میں کامیاب، محکمہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز ملتان ڈویژن مختلف شعبہ جات کی مد میں مالی سال 25 /2024 ء کے لیئے مقررہ سالانہ ٹیکس وصولیوں میں 102 % حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ملتان ڈویژن کے لیئے مقررہ سالانہ ٹارگٹ 3 ارب 52 کروڑ روپے جبکہ محکمہ نے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں ملتان ڈویژن کے 4 اضلاع میں کارکردگی کے لحاظ سے ملتان ڈسٹرکٹ مجموعی طور پر ٹارگٹ کا 104 % وصولی کے ساتھ پہلے نمبر پر لودھراں 98% کے ساتھ دوسرے۔وہاڑی 96% کے ساتھ تیسرے اور خانیوال 95% کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ ملتان ڈویژن کے لیے موٹر برانچ کے لیئے مقررہ سالانہ ٹارگٹ 1 ارب 93 کروڑ جبکہ ٹیکس وصولی 2 ارب ہوئی ہے جوکہ سالانہ ٹارگٹ کا 105 % ہے پراپرٹی ٹیکس کا مقررہ ٹارگٹ 1 ارب 30 کروڑ جبکہ وصولی 1 ارب 28 کروڑ 99% ایکسائز ڈیوٹی کا ٹارگٹ 10 کروڑ 2 لاکھ وصولی 12 کروڑ 50 لاکھ 125 % پروفیشنل ٹیکس کا سالانہ ہدف 12 کروڑ 14 لاکھ، وصولی 10 کروڑ 35 لاکھ 85% اور لگژری ہاؤس ٹیکس کا ہدف 88 لاکھ اور وصولی 83 لاکھ 94% اس طرح مجموعی طور ملتان ڈویژن سالانہ ٹارگٹ کا 102% حاصل کرکے پنجاب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ملتان ڈسٹرکٹ کے لیے سالانہ ہدف 2 ارب 50 کروڑ تھا اور مجموعی طور پر وصولی 2 ارب 60 کروڑ ہوئی جو کی سالانہ ہدف کا 104 % ہے ملتان ضلع کے لیے موٹر ٹیکسیشن کا سالانہ ٹارگٹ 1 ارب 38 کروڑ جبکہ وصولی 1 ارب 50 کروڑ 109 % پراپرٹی ٹیکس کا سالانہ ہدف 92 کروڑ 70 لاکھ وصولی 91 کروڑ 50 لاکھ 99% ایکسائز ڈیوٹی کا سالانہ ٹارگٹ 9 کروڑ 29 لاکھ وصولی 11 کروڑ 60 لاکھ 125 % پروفیشنل ٹیکس سالانہ ہدف 7 کروڑ 60 لاکھ وصولی 6 کروڑ 78% اور لگژری ہاؤس ٹیکس کا سالانہ ہدف 60 لاکھ وصولی 67 لاکھ جوکہ سالانہ ہدف کا 111% ہے، ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری ایکسائز پنجاب محمد مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چھٹہ کی ہدایات کی روشنی میں ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری اور ای ٹی اوز عبدالمجيد قریشی، محمد اسداللہ خاں، چوہدری نفیس احمد، علیم اختر سعیدی ،محمد یونس گوندل، سید محمد رضا شاہ اور محمد شہباز، ملتان ڈویژن کے تمام انسپکٹرز کلرکس کانسٹیبلز نے انتہائی محنت لگن اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے انہوں خصوصی طور پر ملتان کی روڈ چیکنگ پر مامور ٹیموں انسپکٹرز محمد عارف نیازی، حسن عباس،طاہر عباس سندیلہ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا اور ملتان کے شہریوں بالخصوص تاجر برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سے محکمہ ایکسائز اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور اس کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے ملتان ڈویژن کی تمام تاجر برادری آئندہ بھی محکمے کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے،








































Visit Today : 88
Visit Yesterday : 369
This Month : 11294
This Year : 59130
Total Visit : 164118
Hits Today : 1056
Total Hits : 811154
Who's Online : 4






















